ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کے الزام میں ایک سواری سمیت جانور ضبط

بھٹکل :جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کے الزام میں ایک سواری سمیت جانور ضبط

Thu, 04 Aug 2016 19:30:01    S.O. News Service

بھٹکل:4/اگست(ایس او نیوز)جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کے الزام میں پولس نے ایک سواری سمیت 4 بیل اور 2بچھڑوں کو ضبط کرلینے کا واقعہ تعلقہ کے پرورگا کے قریب جمعرات کی صبح7بجے پیش آیا ہے۔

ملزموں کی شناخت بدریہ کالونی ، بینڈکان کے مکین عبداللہ ابن رسول صاحب سونور (24)اور جالی ، شیڈکولی کے احمد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق دونوں ملزم فرار ہیں۔ ان دونوں پر پولس نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ جانوروں کو کہیں سے چوری کرکے سواری نمبر KA47/5120میں سپلائی کررہے تھے۔ ملزموں کی تلاش کے لئے جال بچھایا گیا ہے، بھٹکل ٹائون پولس تھانے میں کیس درج ہواہے اور جانچ جاری ہے۔


Share: